اقتباس

“آگاہی “

دنیا میں ایک ہی خوبی ہے ‘آگاہی’ جبکہ جہالت اک گناہ !

پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے اور جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے ایسے میں ایک عقلمند شخص نے جہالت کا شکار ان لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن سب بے سود۔۔
آخر ایک دن اس کے ذہن میں ایک ترکیب ائی۔
وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا:
مجھے جہنم خریدنا ہے۔
کیا قیمت ہے؟
پادری حیران ہوا اور کہنے لگا: جہنم؟
اس شخص نے کہا: ہاں جہنم’ پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا لہذا سوچے بغیر کہا:
‘3 سکے’ اس آدمی نے جلدی جلدی رقم ادا کی اور کہا:
‘جہنم کی دستاویز دے دو’
پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا: “
جہنم کی دستاویز”
وہ شخص خوشی خوشی دستاویز اٹھا کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ہو کر چلایا: “
میں نے جہنم خرید لیا،
یہ اس کی دستاویز ہیں اور میں کسی کو بھی اس میں داخل نہیں ہونے دوں گا لہذا تمہیں اب جنت خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں نہیں جانے دوں گا”
یہ شخص تھا “
مارٹن لوتھر”
جس نے اپنے اس اقدام سے لوگوں کو انکی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت سے نجات دلائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button