شاعری
آ جا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں گزرا۔۔۔
آ جا ، کہ ابھی ضبط کا ، موسم نہیں گزرا
آ جا ، کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ھے !
خوشبو کے جزیروں سے ، ستاروں کی حدوں تک
اِس شہر میں سب کچھ ھے ، بس تیری کمی ھے
حالات دنیا نے کب چاک کیا دل…….؟
تیرے ہجر کے غم میں میری سانس تھمی ہے
تو بہار، تو ہی بارش، تو ہی موسم ہے گرم و سرد
یہ دنیا تو تیرے بن دنیا ہی نہیں ہے
محسن یہ تیرے لفظ ہیں یا پاگل کا حال دل
تیرے لفظوں میں میرا درد، اور ایک شخص کی کمی ہے
محسن نقوی