اقتباسمزاح کے رنگ
از کرنل محمد خان
چند سال ہوئے انگلستان کے ایک مشہور ماہر تعلیم پاکستان آئے. ہم نے انہیں ایک انگلش میڈیم سکول دکھانے کے بعد فخر سے ان کی رائے پوچھی جو سننے کے قابل ہے. کہنے لگے: “بھئی آپ کی ہمّت قابل داد ہے جو اپنے بچوں کو ایک غیر ملکی زبان میں تعلیم دے رہے ہیں. اگر میں انگلستان میں انگریز بچوں کو اردو کے ذریعے تعلیم دینے کی سفارش کر دوں تو مجھے یقیناً اگلی رات کسی ہسپتال میں کاٹنی پڑے. آپ واقعی بہادر ہیں”.
(کرنل محمد خان کی کتاب “بزم آرائیاں” سے اقتباس)