کسی کی بات یا جذبات کو اتنی بار ریجیکٹ مت کریں
کہ اس کیلئے آپ کی ہاں یا نا کا کوئی معنی ہی نہ رہے
یہ نہ ہو آپ اپنے گزشتہ زعم میں آکے کوئی بات کریں
اور اگلے شخص کو کوئی فرق ہی نہیں پڑے
بہت قابل رحم حالت ہوتی ہے
جب آپ پر جان نچھاور کرنے والا
آپ کو کسی گنتی میں نہ رکھے
بلکہ آپ لوگوں میں شامل ہوجائیں
اور لوگ تو پھر لوگ ہوتے ہیں
وہ جو مرضی کہتے رہیں
کسی کو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا
اسلئے خوش رہیں اور
دوسروں کی خوشی کا
سامان کیجئے ، اس سے پہلے
کہ کوئی آپ کو کہہ دے
° مجھے اب فرق نہیں پڑتا ..