انتخاب از تاریخ اسلام کے واقعات
دنیوی عورتوں کو حوروں
پر فضیلت۔
۔===============۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حضور ﷺ سے دریافت کیا کہ دنیا کی عورتیں افضل ہیں یا حورعین۔ تو آپ ﷺ نے فرمایاکہ:
حورعین سے دنیا کی عورتیں اس طرح افضل ہیں جس طرح ظاہر کا ریشم استر سے افضل ہوتا ہے،فرماتی ہیں کہ میں نے حضورﷺ سے وجہ پوچھی تو آپ ﷺ نے فرمایا:ان کی نمازوں، روزوں اور ان کا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کے چہروں کو نور اور جسموں کو ریشم کا لباس پہنائے گا۔۔ان کے جسم حیران کر دینے والے ہوں گے۔، گورے رنگ والی ہوں گی،سبز لباس والی ہوں گی،پیلے زیورات والی ہوں گی(خوشبو کی) انگیٹھیاں موتی کی طرح ہوں گی اور ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، یہ کہہ رہی ہوں گی:
ترجمہ:ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں ،کبھی مریں گی نہیں۔اور ہم ناز نخرے والیاں ہیں، کبھی بدحالی کا شکار نہ ہوں گی۔اور ہم ٹھہرنے والی ہیں کبھی کسی جگہ کوچ کر کے نہ جائیں گی۔اور ہم راضی رہنے والی ہیں ،کبھی ناراض نہ ہوں گی۔ سعادت ہے اس شخص کے لئے جس کے لئے ہم ہیں اور وہ ہمارے لئے ہے۔
حضرت حبان بن ابی حبلہ ؒ کہتے ہیں کہ دنیا کی عورتیں جب جنت میں داخل ہوں گی تو ان کو دنیا میں نیک اعمال کی وجہ سے حوروں پر فضیلت عطا فرمائی جائے گی(درجہ میں بھی اور حسن میں بھی)۔
امام قرطبی ؒ کہتے ہیں کہ یہ بات حضور ﷺ سے مرفوعاً روایت کی گئی کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”دنیوی عورتیں حوروں سے ستر ہزار گنا افضل ہوں گی۔
( تذکرہ القرطبی:ج2ص774)
کتاب: جنت کی حوریں)
تحریر: محمد سرور بٹ۔
( تاریخ اسلام کے واقعات )