شاعری
اگر۔۔۔۔۔۔
اگر محبت نہیں کروں گا ! تو بے روزگار ہو جاؤں گا کیونکہ محبت پیشہ ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو گنہگار ہو جاؤں گا کیونکہ محبت عبادت ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو بیمار ہو جاؤں گا کیونکہ محبت شفا ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو بھوک سے مر جاؤں گا کیونکہ محبت رزق ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو پاگل ہو جاؤں گا کیونکہ محبت سکون ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو بے کیف رہوں گا کیونکہ محبت نشہ ہے !!
اگر محبت نہیں کروں گا !! تو نرک چلا جاؤں گا کیونکہ محبت سورگ ہے !!
✍مشالؔ بیمي خيل