بس اتنا سمجھ لیں

اپنی لڑائیاں عقلمندی سے چنیں

ایک بار میں نے ایک انتہائی کامیاب عورت سے اس کی کامیابی کا راز پوچھا تو وہ مسکرائی اور کہا؛

” کامیابی نے اس وقت میرے قدم چومے جب میں نے چھوٹی لڑائیاں چھوٹے لوگوں کے لیے چھوڑ دیں”

میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو میری غیبت کرتے ہیں۔

میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو صرف توجہ حاصل کرنے کے لئے لڑتے ہیں۔

میں نے احمقوں سے لڑنا چھوڑ دیا۔

میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو عادتا لڑتے ہیں۔

سب سے بڑی بات میں نے کسی سے بھی امید رکھنا ہی چھوڑ دیا۔ امید ٹوٹے تو دل میں خلا پیدا ہوتا ہے اور اس خالی دل کے ساتھ آپ نہیں جیت سکتے۔

میں نے ان سب سے لڑنا چھوڑ کر لڑنا شروع کیا:
اپنے نظریئے کے لیے
اپنے حقوق کے لیے
اپنے خوابوں کے لیے
اپنے آئیڈیاز کے لیے
اپنی قسمت کے لیے

جس دن سے میں نے اپنی لڑائیاں چننی شروع کیں میں کامیاب ہوتی گئی۔
زندگی میں لڑنا ضروری ہے لیکن اپنی لڑائیاں عقلمندی سے
چنئیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top