اقتباس

بڑھاپا ایک آرٹ

“بڑھاپے کا آرٹ”

صاحبو
بوڑھا ہونا بھی ایک آرٹ ہے
دن بہ دن
جسم کی ختم ہوتی طاقت
آنکھوں میں آتا دھندلا پن
چہرے پر پڑتی ہوئ بے شمار جھریاں
دماغ کی کم ہوتی صلاحیت
زیادہ چلنے سے انکاری پاوں
اور وزن کو نہ اٹھا سکنے والے بازووں کے درمیان
اک دل ہی ہے جو شاید جوان رہتا ہے
پر وہ بھی اسی صورت میں
جب آپ اس کو زندہ رکھنا چاہیں
اور اگر آپ اپنی بڑھتی عمر خود پر طاری کر لیں
تو آپ اپنی عمر سے پہلے ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں
ایک ایسا جمود
جو آپ پر
یاسیت کی ایک مخصوص کیفیت طاری کر دیتا ہے
جس کی لپیٹ میں
آپ کے ارد گرد کے افراد بھی آجائے ہیں
تو اسی لیے
کھل کر ہنسیے اور زندگی جئیں
اس بچے کی طرح جس کو کل کی کوئی فکر نہیں
ایک بے پرواہ ہنسی
جو آپ کے دل کو ہر روز ایک نئ زندگی دیتی رہے
کیوں کہ صاحبو
بوڑھا ہونا بھی ایک آرٹ ہے

© وقاص گل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button