شاعری
تم بھی میرے وعدوں کو سرعام نہ کرنا۔۔۔۔
ظاہِر کِسی صورت بھی کہیں نام نہ کرنا
ہیں لوگ بہت خاص ، ہمیں عام نہ کرنا
جانے کی اِجازت تو دے دیتے ہیں لیکِن
رستے میں کہیں آتے ہوئے شام نہ کرنا
کچھ روز سے یہ حال ہے فُرقت میں تُمہاری
بیکار پڑے رہنا ، کوئی کام نہ کرنا
ہم بھی نہ دیکھیں گے ، سرِ راہِ غریباں
تُم بھی میرے وعدوں کو سرِ عام نہ کرنا
یادوں کا نشہ ہوش اُڑا دیتا ہے مُحسن
ساقی سے کہو سامنے اب جام نہ کرنا
محسن نقوی
💔💔