تبادلہ خیال

جئیں تو ایسے۔۔۔۔

اپنی زندگی کو سادہ بنائیے

تعلق بحال کیجئے،
دوست بنایئے،
دعوت گھر پر کیجئے،
بے شک چائے پر بلائیں،
یا پھر آلو والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کیجئے،
دور ھونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے،
واٹس ایپ فیس بک زرا کم استعمال کیجئے ، آمنے سامنے بیٹھئیے،
دل کی بات سنیئے اور سنائیے، مسکرائیے۔
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے –
بلکہ مفت،
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،
اور پھر حاصل کرتے ھیں۔
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے میں سفر کرنے میں نہیں ھے۔ کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر رھیئے پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ھوجائے گا۔
بس محسوس کرنے کی بات ہے ،

ہمسائے کی بیل تو بجائیے –
ملئے مسکرائیے،
بس مسکراھٹ واپس آ جائے گی، دوستوں سے ملئے دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کے لئے ڈگریاں، کامیابیاں، فیکٹریوں کا ذکر ھر گز مت کیجئے۔
پرانے وقت میں جایئے جب ایک ٹافی کے دو حصے کر کے کھاتے تھے
،فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پی لیتے تھے.
ہم نے کیا کرنا چائے خانہ کا جہاں پچاس قسم کی چائے ہے۔
آؤ وہاں چلیں جہاں سب کے لئے ایک ہی چائے بنتی ہے ملائی مار کے، چینی ہلکی پتی تیز۔

آؤ پھر سے خوش رہنا شروع کرتے ھیں.
خوش رہنے کے لئے بچوں جیسے بن کے تو دیکھئیے

چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھیئے-
ٹوٹ کر گر گیا تو کونسی قیامت آجائے گی
Copied

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button