جو عورت اپنی خود مالک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ عورت جو خود اپنی مالک ہو
جب ایک عورت خود اپنی مالک ہوتی ہے، تو آپ اُس کی زندگی میں شامل ہو سکتے ہیں یا اُس سے جا سکتے ہیں۔ آپ اُس کی تعریف کر سکتے ہیں یا اُس پر تنقید کر سکتے ہیں۔
اور وہ، وہ آپ کو مہربانی سے خوش آمدید کہے گی یا الوداع کہے گی، اور وہ آپ کا شکریہ ادا کرے گی اور آپ کے تاریک پہلوؤں کو سمجھے گی، کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے تاریک پہلوؤں کو جانتی ہے۔
آپ شاید اسے برداشت نہیں کر پائیں گے اور ساتھ ہی آپ اُس پر ملکیت جمانا چاہیں گے اور اگر آپ میں اُس کا احترام کرنے کی ہمت نہیں ہے تو بالآخر آپ اُس سے دور چلے جائیں گے۔
جب ایک عورت خود اپنی مالک ہوتی ہے، تو کائنات اُس کے قدموں میں رقص کرتی ہے، اور وہ بلند ہوتی ہے۔
* وہ ہمدرد بن جاتی ہے۔
* وہ انتخاب کرتی ہے۔
* وہ باخبر ہوتی ہے۔
* وہ محبت دیتی اور وصول کرتی ہے۔
* اُسے پہچاننا آسان ہے۔
وہ عورت جو خود اپنی مالک ہو
وہ دھوپ میں بھی مسکراتی ہے اور طوفان میں بھی۔ وہ زندگی کا جشن مناتی ہے اور موت کو سمجھتی ہے۔ وہ حالات کے ساتھ جیتی اور رقص کرتی ہے۔ اُس کا کوئی ایک رنگ نہیں ہوتا، وہ ایک قوس قزح ہوتی ہے۔
– ماریا ہرچنان کور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top