حقیقت زندگی

#زندگی
آپ کو کس کی بات اچھی لگی ؟؟

تمہاری زندگی میں کچھ لوگ ٹیکسی کی طرح ملیں گے ، پہلے وہ محبت سے بٹھائیں گے،پھر تم سے قیمت وصول کریں گے۔

— اسٹالون ہیڈ

زندگی کے سخت ترین اسباق میں سے ایک یہ ہے کہ ہر کوئی آپ کے لیے بھلائی نہیں چاہتا۔

― دن راتھر

❞ زندگی میں ناکامی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے آپ سمجھتے ہیں کہ سب ہمہ تن آپ کے ساتھ ہیں، آپ سے وابستہ ہیں میرا یقین کیجیے کسی کو کوئی پروا نہیں ہوتی ہے۔❝

➖ فیوڈور دوستوفسکی

اس زندگی میں تم سب کچھ خود سیکھو گے،
سوائے سنگدلی کے،
وہ کوئی دوسرا آ کر تمہیں سکھائے گا۔

– آل پچینو
اپنا خیال رکھنا سیکھو، اور کسی کے آگے جھکنے سے بچو، پُرسکون اور صلح پسند زندگی گزارو، لیکن ضدی بنو اور بے خوفی کے ساتھ اپنے راستے پر چلتے رہو، سب کی سنو، لیکن وہی کرو جو تمہیں خود بہترین لگے۔

ــ میکسم گورکی
آپ دوسروں پر کتنا ہی بھروسہ کریں، اپنی زندگی میں ان کے لیے مہمان خانے کے علاوہ کوئی کمرہ نہ کھولیں۔

— نجیب محفوظ
ہر اس چیز کے لیے شکر گزار رہو جو تمہاری زندگی میں آتی ہے کیونکہ جو کچھ بھی تمہارے ساتھ ہوتا ہے، وہ درحقیقت اللہ کا تمہارے لیے ایک اشارہ ہوتا ہے۔

— جلال الدین رومی

انسان اپنی زندگی میں دل ہی دل میں تین چوتھائی اداسی، مایوسی، ناکامی، غم اور سانحات کو چھپائے جیتا ہے، اور پھر اُس وقت پھٹ پڑتا ہے جب اُس کے ہاتھ سے صرف ایک کپ کافی گِر جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top