خام خیالی

اہمیت کا لفظ اتنا اہم نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں بنیادی طور پر ہم ایک دوسرے کے لیے اہم نہیں ہوتے بلکہ کچھ ضرورتوں نے ہمیں ایک دوسرے سے وابستہ کیا ہوا ہوتا ہے۔وہ ضرورت جب ختم ہوجائے یا اس کا مرکز بدل جائے تو اہمیت کا محور بھی بدل جاتا ہے۔بعض لوگ تمام عمر اسی وہم میں گزار دیتے ہیں کہ انہیں یاد کرنے والے بہت ہیں اور ان کے بغیر لوگوں کو سانس نہیں آئے گا۔لیکن یہ وہ خام خیالی ہے جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔جہاں آپ کی اہمیت ہو وہاں دل کو آنکھوں کی جگہ راستے پر بچھا دیجئے اور جہاں محور بدل جائے تو خود کو سمیٹ کر مسقبل سے منسلک کرلیں کیوں کہ ماضی جتنا مرضی خوبصورت ہو ماضی ہی رہتا ہے۔ صبح بخیر از قلم آفتاب شاہ کتاب آفتابیات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top