مزاح کے رنگ

خواتین کے بارے میں دلچسپ حقائق۔۔۔

1 – ہر خاتون کو لگتا ہے کہ وہ دنیا کی مصروف ترین عورت ہے جبکہ باقی، ،ویہلی، ،ہیں
2- عموما عورتوں کو لگتا ہے کہ وہ دیکھنے میں اب بھی ویسی ہی لگتی ہیں جیسے بیس تیس سال پہلے تھیں جبکہ کسی سہیلی یا رشتہ دار خاتون کو اتنے ہی عرصے بعد دیکھیں گی تو ایک دم سے حیران۔۔۔اور یہ کہنے میں بھی دیر نہیں لگائیں گی!!!ہائے اللہ۔۔۔۔کتنی بدل گئی ہو۔۔۔۔اور زیادہ صبر نہ ہوا تو ساتھ والی کے کان میں بولیں گی۔۔۔ہائے کتنی بڈھی ہو گئی ہے!!!
3- ہر خاتون کو یہ لگتا ہے کہ دوسری کا شوہر مکمل اس کے قابو میں ہے۔۔کتنا ڈرتا ہے اس سے۔۔
4- سسرال والوں کے ہاتھوں جتنی دکھی میں ہوئی ہوں اور بھلا کوئی ہوئی ہو گی؟؟؟ہر دوسری عورت جو جوائنٹ فیملی میں رہتی ہو ستارہ جرات کی متمنی پائی جاتی ہے
5- ایک بیوی اکثر ہی اپنے شوہر سے کہتی ہوئی ملے گی!!!یہ میں ہی ہوں جس نے آپ کے ساتھ گزارا کر لیا ورنہ اور کوئی ہوئی تو آپ کو لگ پتا جاتا۔۔۔
5-ہائے دیورانی کے بچے کتنے چالاک اور ہوشیار ہیں!!!اور ایک میرے۔۔۔۔دنیا کی سمجھ نہیں ان کو۔۔اتنے بھولے۔۔۔۔۔
6-بیوی اکثر شوہر سے گلہ کرتی ملے گی!!!آپ کے بھائی بہت سیانے ہیں۔۔ہر چیز اور ہر بات پر ان کی نظر ہے اور ایک آپ؟؟!!!!
7- یا پھر شوہر بیچارے کی اس بات پر کم بختی آئی رہتی ہے کہ آپ کے دوسرے بھائی اپنی بیویوں سے ہر بات میں مشورہ کرتے ہیں اور ایک آپ ہیں کہ میری ایک نہیں سنتے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button