خوشی کا ٹیسٹ؟…
کیسے پتہ چلتا ہے کہ کوئی حقیقت میں خوش ہے کہ نہیں اگر آپ کسی سے پوچھیں کہ۔۔۔
کیا آپ خوش ہیں تو زیادہ تر کا جواب ہاں ہی میں آتا ہے کہ میں بہت خوش ہوں۔۔۔
لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔۔۔ وہ بتا کچھ اور رہے ہوتے ہیں اور ان کے اندر کچھ اور چل رہا ہوتا ہے۔۔۔
اسی لئے ماہرین نے چند ایسی عادات کی نشاندہی کی ہے جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔۔۔
کہ کوئی شخص حقیقت میں خوش ہے یا نہیں جو لوگ اپنی زندگی میں حقیقت میں خوش ہوں ان میں یہ عادات دیکھنے میں آتی ہیں۔۔۔
1۔۔۔وہ دوسروں کے ساتھ خوشیاں شیئر کرتے ہیں۔۔۔ جب کوئی شخص حقیقت میں خوش ہو تو وہ دوسروں کو بھی خوشی دیتا ہے۔۔۔ان کے لیے باعث خوشی بھی بنتا ہے۔۔۔
2…وہ دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔۔۔
3۔۔۔ان کا لہجہ نرم ہوتا ہے۔۔۔
4۔۔۔وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان نہیں ہوتے۔۔۔
5… وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے شکر گزار ہوتے ہیں۔۔۔
6۔۔۔وہ دوسروں کی کامیابی کو سیلی بریٹ کرتے ہیں ۔۔۔
7… وہ حال میں رہتے ہیں۔۔۔
8… وہ دوسروں کو آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں۔۔۔
9۔۔۔ان کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔۔۔
10… انہیں ہنسنے اور مسکرانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔۔۔
11… انہیں آرام سے نیند آ جاتی ہے۔۔۔
12۔۔۔وہ اپنے لئے وقت نکالتے ہیں۔۔۔
13۔۔۔وہ دوسروں کی فکر نہیں کرتے کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔۔۔
14… انہیں اپنا آپ اچھا لگتا ہے ۔۔۔
15… وہ ہارنے اور ناکام ہونے سے نہیں گھبراتے۔۔۔
16…وہ آسانی سے نہ صرف معافی مانگ لیتے ہیں۔۔۔ بلکہ معاف بھی کر دیتے ہیں۔۔۔
بونس بات۔۔۔
وہ زیادہ مہنگی چیزیں نہیں خریدتے۔۔۔
وضاحت۔۔۔
اداس یا وہ لوگ جو اپنی زندگی میں زیادہ خوش نہ ہوں مہنگی مہنگی چیزیں خریدتے ہیں۔۔۔ تاکہ خود کو خوش رکھ سکے جب کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ حقیقی خوشی کا تعلق کسی بیرونی چیز کے حصول سے نہیں ہوتا۔۔۔