زندگی تو نے بڑی دیر لگا دی ورنہ۔۔۔۔

میں تہی دست محبت میں بھلا کیا دیتا
تیرے حصے سے مگر تجھ کو زیادہ دیتا

زندگی تونے بڑی دیر لگا دی ورنہ
میں تجھے ملتا ترے گال پہ بوسہ دیتا

میں زمانے کو بناتا تو زمانے بھر کو
تیری آنکھیں ترا چہرہ ترا لہجہ دیتا

تُو ٹھہرتا تو کوئی حل بھی نکل سکتا تھا
ساتھ چلتا نہ ترے مشورہ اچھا دیتا

اتنا خوش تھا وہ بچھڑتے ہوئے مجھ سے ورنہ
پاوں پڑتا میں اُسے روکتا سمجھا دیتا

پیٹھ پیچھے سے اگر وار نہ کرتا ساحر
اپنے دشمن کے جنازے کو میں کندھا دیتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top