شاعری

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تُو بہت دیر سے ملا ہے مجھے

تُو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے

دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے

ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے

کیا خبر مَیں نے چاہتوں میں فراز
کیا گنوایا ہے , کیا ملا ہے مجھے

کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فراز
سب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے

احمد فراز

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button