اقتباس
سچ اور جھوٹ
سچ اور جھوٹ کی شناخت ہر انسان کو یکساں میسر نہیں ہوتی۔ایسا ممکن ہے کہ دو انسان اپنی اپنی صداقت کے زعم میں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوں۔ایک انسان کا انداز فکر دوسرے انسان کے انداز فکر کے برابر نہیں ہوتا۔شعور اور ترجیحات کا فرق ایک ہی صداقت کے بیان میں فرق پیدا کر دیتا ہے۔”شبنم کے قطرے صبح کی مسکراہٹ بھی ہیں،اور رات کے آنسو بھی انداز نظر بدل جائے تو نظارہ بدل جاتا ہے۔
۔۔۔۔واصف علی واصف ۔۔۔
(دل دریا سمندر)