شاعری

سکوں چاہتا ہوں۔۔۔۔

تُمہاری خوشی پر تُمہیں چھوڑ کر اب
تُمہاری خوشی میں سکوں چاہتا ہوں

✍️ عِشرت انور ….

کوئی آج وجہ جنوں چاہتا ہوں
تمہیں بھول کر میں سکوں چاہتا ہوں

زمانہ کی حالت سے واقف ہوں پھر بھی
نہ جانے کہ میں تم کو کیوں چاہتا ہوں

تمہاری خوشی پر تمہیں چھوڑ کر اب
تمہاری خوشی میں سکوں چاہتا ہوں

خفا تم سے ہو کر خفا تم کو کر کے
مذاق ہنر کچھ فزوں چاہتا ہوں

ورائے محبت بھی اک زندگی ہے
تمہیں پھر بھی میں کیا کہوں چاہتا ہوں

ستم کر کے لطف کرم پوچھتے ہیں
یہ طرز کرم اب فزوں چاہتا ہوں

بدلتی نہیں فطرت درد انورؔ
سکوں بھی یہ طرز جنوں چاہتا ہوں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button