اقتباس
ظلم
عباسی خلیفہ مأمون کو زمانہ طالب علمی میں استاد نے بغیر کسی وجہ کے لاٹھی سے مارا.
مأمون شاہی بچہ تھا استاد سے پوچھا کہ مجھے کیوں مارا؟
استاد نے جواب دیا ‘خاموش ‘
اگلے کئی دن بھی مأمون وجہ پوچھتا رہا لیکن استاد ایک ہی جواب دیتا تھا ‘ خاموش ‘
بیس سال بعد مأمون خلیفہ بن چکا تھا ایک دن استاد کی دعوت فرمائی اور پوچھا کہ مجھے کیوں مارا تھا؟ استاد نے فرمایا آپ ابھی تک نہیں بھولے ہیں؟
خلیفہ مأمون نے جواب دیا اللہ کی قسم میں نہیں بھولا ہوں
استاد نے مسکرا کر جواب دیا مجھے معلوم تھا کہ ایک دن تو خلیفہ بنے گا اور میں نے جان بوجھ کر بغیر کسی سبب کے تجھے مارا تھا تاکہ تو جان لے کہ
‘مظلوم کبھی نہیں بھولتا ‘
پھر استاد نے مأمون کو نصیحت فرمائی کسی پر ظلم مت کرنا کیوں کہ مظلوم کے دل کی آگ کبھی نہیں بجھتی ہے خواہ کتنے ہی سال گزر جائے۔