اقتباس
ماں
”ماں”💕
” ابا جی مجھے مارتے تھے تو امی بچا لیتی تھیں ایک دن میں نے سوچا اگر امی پٹائی کریں گی تو ابا جی کیا کریں گے ۔یہ دیکھنے کے لئے کیا ہوتا ہے میں نے امی کا کہنا نہ مانا ،انہوں نے کہا بازار سے دہی لادو میں نہ لایا انہوں نے سالن کم دیا تو میں نے زیادہ پر اصرار کیا انہوں نے کہا پیڑھی پر بیٹھ کر روٹی کھاؤ میں نے دری بچھا لی اور اس پر بیٹھ گیا، کپڑے میلے کر لئے میرا لہجہ بھی گستاخانہ تھا مجھے پورا یقین تھا کہ اب امی مجھے ماریں گی مگر انہوں نے یہ کیا مجھے سینےسے لگا کر کہا ” کیوں دلور پُترا میں صدقے توں بیمار تے نئیں ” اس وقت میرے آنسو تھے کہ رکتے نہیں تھے”۔
مٹی کا دیا ( میرزا ادیب کی کتاب) سے اقتباس