ٹوٹکے اور تراکیب

مایو ایگ اینڈ چکن سینڈوچ

یہ بہت ہی لاجواب ریسپی ہے جو گھر میں آسانی سے بن جاتی ہے اور انتہائی مزیدار ہے بچوں، بڑوں سب کو سینڈوچ کھانا بہت پسند ہوتا ہے اور بازار میں دستیاب سینڈوچ کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی نہ اتنا میٹیریل ڈالا ہوتا ہے لیکن قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے آپ یہ گھر پر ضرور ٹرائی کریں اور بازار کی نسبت بہت کم پیسوں میں بہترین سینڈوچ کھائیں اس کے لیے جو اجزاء چاہئیں وہ درج ذیل ہیں

ڈبل روٹی کے چوکور پیس 9 عدد

چکن ابلی ہوئی ریشہ دار آدھا کپ

چکن کو آپ نے نمک، کالی مرچ اور لہسن کا ایک جوا ڈال کر تھوڑے سے پانی میں ابال لینا ہے اور تھوڑے موٹے ریشے کر لینے ہیں

مایونیز آدھا کپ کسی بھی برانڈ کا لے لیں

ابلے ہوئے انڈے دو عدد، انڈوں کو سخت ابالنا ہے ابال کر کانٹے سے میش کر لیں اس میں مایونیز دو چمچ شامل کر دیں

آپ چاہیں تو چکن میں تھوڑی سی بند گوبھی بھی ڈال سکتے ہیں

تیاری:-

بریڈ کا ایک سلائس لیں اس کے اوپر مایونیز کی تہہ لگائیں اب اس کے اوپر چکن پھیلا دیں پھر اس کے اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور ہلکا سا دبائیں اب اس سلائس کے اوپر انڈے اور مایونیز والا مرکب لگائیں یاد رہے کہ اس میں نمک اور کالی مرچ پسی ہوئی شامل کرنی ہے اب اس کے اوپر تیسرا سلائس رکھ کر دبا دیں اور تیز چھری سے درمیان میں سے سینڈوچ کی شکل میں کاٹ لیں

چکن والے سلائس پر آپ تھوڑی سی کیچپ بھی لگا سکتے ہیں۔ سینڈوچ کےلئے بریڈ تازہ ہی لیں تو زیادہ مزیدار بنیں گے اور بریڈ کے کنارے کاٹنا چاہیں تو کاٹ لیں لیکن مجھے کنارے کے ساتھ ہی پسند ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button