مضامین

مثبت سوچ

مثبت سوچ کا اجر

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب اللہ تعالٰی نے مخلوق پیدا کی تو اپنی کتاب میں لکھا : میں نے اپنے نفس پر لازم قرار دیا کہ “میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے ” (بخاری:7404)
•۔اللہ تعالٰی کی رحمت کا اظہار اس طرح بھی ہوتا ہے کہ نیکی کا ارادہ کرنے پر۔۔۔ اور اچھا سوچنے پر بھی وہ اجر عطا فرماتا ہے۔۔۔،
•۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھیں، اور پھر ان کی وضاحت فرمائی کہ
•۔جو آدمی کسی نیکی کا ارادہ کرتا ہے، مگر اسے کرنہیں پاتا، اللہ تعالیٰ اس کی ایک کامل نیکی لکھ دیتے ہیں
اور اگر ارادہ کرکے اسے کر گزرتا ہے تو اللہ تعالیٰ دس نیکیوں سے سات سو گنا تک، بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ نیکیاں اس کی لکھ دیتے ہیں،
•۔ اور اگر وہ برائی کا ارادہ کرتا ہے، مگر اسے کرتا نہیں (اللہ کے خوف سے) تو اللہ تعالیٰ اس کی بھی ایک کامل نیکی لکھ دیتے ہیں، اور اگر وہ ارادہ کرکے اسے کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ایک برائی لکھ دیتے ہیں۔ (متفق علیہ)
•۔جب بھی کوئی نیکی کرنے کا خیال آئے تو پوری کوشش کریں کہ اس نیکی کو کر لیں۔۔۔،
•۔اگر کسی وجہ سے نہ کر سکیں تو اچھا سوچتے رہیں تا کہ آپ کی نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہے۔۔۔،
کیا اچھا سوچنا کوئی مشکل کام ہے!
•۔اکثر لوگوں کے لیے اچھا سوچنا۔۔۔
مثبت بات کرنا۔۔۔،
مثبت رسپانس دینا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔،
•۔وہ اپنی گفتگو کا آغاز ہی منفی جملوں سے کرتے ہیں۔۔۔،مثلاً
•۔یہ تو بالکل غلط ہے۔۔۔،
•۔یہ impossible ہے۔۔۔،
•۔میں یہ سن ہی نہیں سکتی۔۔۔،
•۔میں یہ کر نہیں سکتی۔۔۔،
•۔جن لوگوں کی زندگی میں یہ جملے ہوتے ہیں وہ اپنے منفی رویے اور منفی سوچ کی وجہ سے خیر اور بھلائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔۔۔،
•۔شیطان ہمارے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔۔۔،
•۔وسوسے منفی خیالات ہوتے ہیں۔۔۔جو ہمیں ناکام کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔۔۔،
•۔کیونکہ انسان کی ترقی کا آغاز بھی سوچ سے ہوتا ہے۔۔۔،
•۔اور ناکامی کا آغاز بھی سوچ سے ہوتا ہے۔۔۔،
•۔تو ہمیں اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔۔۔،
•۔ہم دنیا بدلنے کی فکر میں ہلکان رہتے ہیں۔۔۔
•۔کہ میرے گھر والے تبدیل ہو جائیں۔۔۔بچے نیک ہو جائیں۔۔۔معاشرہ سدھر جائے۔۔۔،
•۔ہم باہر کو دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔criticise کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔،
•۔لیکن ہم اپنے اندر نہیں جھانکتے۔۔۔کہ میری ذمہ داری کیا ہے۔۔۔!
•۔لہذا سب سے پہلے ہم نے اپنی سوچ کی اصلاح کرنی ہے۔۔۔،
•۔ہمیشہ مثبت سوچنا ہے۔۔۔،
•۔خود کو یہ بتانا ہے کہ اگر میں اچھا سوچوں گی ۔۔۔•۔نیکی کا ارادہ کروں گی تو اس پر بھی میرے لیے اجر ہو گا۔ان شاء اللہ

(محترمہ استاذہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی بخاری کلاس سے ماخوذ)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button