شاعری

مجھے اب ڈر نہیں لگتا۔۔۔۔

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

کسی کے دور جانے سے

تعلق ٹوٹ جانے سے

کسی کے روٹھ جانے سے

کسی کے مان جانے سے

کسی کے آزمانے سے

کسی کو آزمانے سے

کسی کو یاد کرنے سے

کسی کو بھول جانے سے

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

کسی کو چھوڑدینے سے

کسی کے چھوڑ جانے سے

نا شمع کے جلانے سے

نا شمع کے بجانے سے

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

اکیلے مسکرانے سے

کبھی آنسو بہانے سے

نا اس سارے زمانے سے

کسی کی پارسائی سے

کسی کی بیوافائی سے

کسی دکھ انتہائی سے

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

نا تو اس پار رہنے سے

نا تو اُس پار رہنے سے

نا اپنی زندگانی سے

نا اک دن موت آنے سے

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

محسن نقوی….

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button