شاعری
محبت اب نہیں ہو گی۔۔۔
ستا رے جو دمکتے ہیں
کِسی کی چشمِ حیراں میں
ملا قا تیں جو ہو تی ہیں
جمال ابر و باراں میں
یہ نا آباد وقتوں میں
دل نا شا د میں ہو گی
محبت اب نہیں ہو گی
یہ کچھ دن بعد میں ہو گی
گزر جا ئیں گے جب یہ دن
یہ اُن کی یا د میں ہو گی
منیر نیازی