مضامین

مصنوعی بارش، ،،Artificial rain

‏”ہمارے نصیب کی مصنوعی بارشیں؟”

ونسنٹ جوزف شیفر ایک امریکی کیمیا دان اور ماہر موسمیات تھا جس نے کلاؤڈ سیڈنگ حادثاتی طور پر دریافت کی جب اس نے دیکھا کہ ڈیپ فریزر میں خشک برف کو بہت زیادہ ٹھنڈے بادل میں داخل کرنے کے نتیجے میں برف کا کرسٹل بنتا ہے۔ اس سے کلاؤڈ سیڈنگ کی جدید تکنیکوں کی پیدائش ہوئی۔امریکہ میں اس کا پہلا تجربہ 1946 میں کیا تھا۔

ویتنام کی جنگ کے دوران، امریکی فوج نے شمالی ویتنام پر مون سون کے موسم کو بڑھانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا، خاص طور پر ہو چی منہ ٹریل کو 1967 سے 1972 تک نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن نے مون سون کا دورانیہ 30 سے 45 تک بڑھایا۔ اسے آپریشن پوپائے بھی کہا جاتا ہے۔

چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا کلاؤڈ سیڈنگ سسٹم ہے، جو بنجر علاقوں میں بارش بڑھانے اور یہاں تک کہ اہم واقعات کے لیے صاف آسمان کو یقینی بنانے جیسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بیجنگ میں 2008 کے اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے دوران بارش کو روکنے کی کوشش میں کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔اسی طرح 2021 میں، اسے بیجنگ میں ایک بڑے جشن کے لیے فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان میں حال ہی میں عرب امارات کی مدد سے پہلی بار کلاؤڈ سیڈنگ کی مدد سے لاہور میں مصنوعی بارشیں برسائیں گئیں جس کی وجہ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور سموگ ہے۔

اگرچہ مصنوعی بارش قدرتی بارشوں کی طرح ہے اور ماحول میں موجود دھول اور ذرات کے معاملات کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن مصنوعی بارش کو فضائی آلودگی ختم کرنے کا یقینی حل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہمیں آلودگی کے اصل ذرائع کا قلع قمع کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
‎#smog #ArtificialRain

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button