مفید اور کارآمد آزمودہ ٹوٹکے
1-نہانے سے پہلے ایک لیموں نہانے والے پانی میں نچوڑ دیں آپ کو فریش رکھے گا اور مہنگے پرفیوم استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی
2-تازہ دودھ کی جھاگ روزانہ چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں چہرہ چمک اٹھے گا اور ہونٹ بھی نرم ملائم، گلابی ہو جائیں گے
3-سرسوں کا تیل اور کیسٹر آئل ہم وزن لے کر کسی پرانی مسکارے والی خالی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں روزانہ رات کو سونے سے پہلے پلکوں پر لگائیں چاہیں تو بھنوئوں پر بھی لگا سکتے ہیں پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی اور بھنویں بھی خوبصورت اور گہری ہو جائیں گی
4-روزانہ چہرے کو دہی میں تھوڑا سا شہد اور چٹکی بھر ہلدی ملا کر مساج کریں اس سے دوران خون تیز ہو گا جس سے چہرے پر گلو آنے گا اور گردوغبار بھی صاف ہو گا الگ سے کسی کلینزر کی ضرورت نہیں پڑے گی
5-اپنی سکن کو اندر سے ہیلدی رکھنے اور نکھار کےلئے ایک بوتل میں پانی ڈالیں اس میں آٹھ دس پودینے کی پتیاں ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا، ایک لیموں کی قاشیں کاٹ کر ڈالیں سارا دن اس بوتل سے پانی پینا ہے اور پھر کمال دیکھیں
6-پیاز کا رس اور ناریل کا تیل ہم وزن لے کر نیم گرم کر کے ہفتے میں دو دفعہ بالوں میں لگائںں اس سے بال نرم ملائم سیدھے گھنے اور سلکی ہو جائیں گے
7-عرق گلاب گلیسرین اور لیموں کا رس ایک بوتل میں ہم وزن ملا کر رکھ لیں اور اس کو ہینڈ لوشن کے طور پر استعمال کریں ہاتھ نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے
8-شہد ملتانی مٹی عرق گلاب اور ہلدی کا پتلا سا پیسٹ دانوں والی سکن پر لیپ کریں خشک ہونے پر دھو لیں اور بہترین رزلٹ پائیں
9-سردیوں میں یہ قہوہ آپ کو کافی مسائل سے بچائے گا اور سکن بھی چمکدار ہو گی کرنا کچھ یوں ہے کہ ایک کپ پانی میں دو چھوٹی الائچی ایک دارچینی کا ٹکڑا تھوڑی سی سونف اور پودینے کی پتیاں ڈال کر قہوہ بنائیں اور شہد ڈال کر پی لیں رات میں لیں تو زیادہ بہتر ہے
10-صحت کے کافی مسائل کے حل کیلئے ایک روٹی بہت زیادہ فائدہ مند ہے جس کا طریقہ کچھ یوں ہے
مکئ، جوار، باجرہ، کالا چنا، گندم برابر مقدار لے کر آٹا پسوا لیں اس آٹے کی روٹی کا متواتر استعمال شوگر بلڈ پریشر کولیسٹرول جیسی کئی بیماریوں کا علاج ہے