ٹوتھ برش کا بہترین استعمال

ایک سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ آپ اپنا ٹوتھ برش کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں؛
امریکیوں نے کہا دو ماہ۔
فرنچ بولے ہر ماہ تبدیل کرتے ہیں۔
چینی بولے تین ماہ۔
خیر مختلف اقوام نے ایک سے چار ماہ تک کا وقت بتایا۔

جب پاکستانیوں سے پوچھا گیا تو جواب ملا؛
پہلے تو ایک سال تک استعمال کرتے ہیں۔ پھر جب ریشے جواب دے جائیں اور دانت ٹھیک نہ صاف ہوں تو اس سے بال رنگتے ہیں۔

جب سارے ریشے کالے پڑ جائیں تو گاڑی اور مختلف مشینوں کے پرزے صاف کرتے ہیں۔ جب سارے ریشے جھڑ جائیں تو ہم پھر بھی نہیں پھینکتے۔ اس کی ڈنڈی سے شلواروں میں ازاربند ڈالتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top