چکن باربی کیو گریوی
یہ بہت مزیدار اور نئے انداز سے بنائی گئی ریسیپی ہے روز مرہ کے قورمہ، کڑاہی سے ہٹ کر ایک یونیک ڈش ہے ضرور ٹرائی کریں بہت مزہ آئے گا چکن باربی کیو گریوی کےلئے جو اجزاء درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں
چکن آدھا کلو، بون لیس ہو ہڈی والا کوئی بھی لے سکتے ہیں
پیاز 2 عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر 2 عدد
ہری مرچ 6 عدد
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
آئل آدھا کپ
دیسی گھی ایک چمچ
چکن تندوری مصالحہ 2 چمچ
ہلدی چوتھائی چمچ
لیموں ایک عدد
سفید زیرہ آدھا ٹی سپون
ترکیب:-
سب سے پہلے چکن کو دھو کر چھلنی میں نکال کر پانی خشک کر لیں اب چکن کو ایک بائول میں نکالیں اور اس کے اوپر نمک، سرخ مرچ، ہلدی، تندوری مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور ایک طرف رکھ دیں
ایک پتیلی میں آئل ڈال کرتھوڑا گرم ہونے پر پیاز شامل کریں پیاز گولڈن ہو جائے تو ادرک لہسن پیسٹ شامل کر دیں تھوڑا سا پکائیں جب تک لہسن کا کچا پن نہ ختم ہو کیونکہ لہسن کا کچا پن سالن کے ذائقے کو خراب کرتا ہے اب اس میں مصالحے لگا چکن شامل کریں اور بھون لیں اب ایک گرائینڈر میں ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو پکتے ہوئے چکن میں شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں اب تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکن بند کر کے پکتے کےلئے چھوڑ دیں
چکن پک جائے حسب پسند گریوی بن جائے تو چولہا دم والی آنچ پر لے آئیں اور دیسی گھی شامل کر کے ذرا سا مکس کریں زیادہ نہیں پکانا۔۔۔لیجیے مزیدار یونیک ڈش تیار ہے۔۔۔ہرا دھنیا اور لمبائی میں کٹی ادرک اور ایک عدد سبز مرچ باریک کاٹ کر گارنش کر کے سرو کریں اور داد پائیں