ٹوٹکے اور تراکیب

چکن چائو من

درکار اشیاء ؛

چکن ایک کپ چھوٹی بوٹیاں

گاجر ۔ بند گوبھی۔۔ہری پیاز سب باریک کٹی ڈیڑھ کپ

گاجر کو حسب منشا لمبائی کے رخ باریک تیلیوں کی شکل میں بھی کاٹ سکتے ہیں

1/4 چمچ کالی مرچ پسی ہوئی

ایک چائے کا چمچ نمک

دو ٹیبل سپون سویا سوس

ایک چمچ چلی سوس

ایک چمچ چکن پاوڈر۔۔۔ بازار میں آسانی سے چکن پاوڈر کے چھوٹے بڑے پیکٹ دستیاب ہیں وہ لے کر رکھ لیں مختلف ریسیپیز میں استعمال کر سکتے ہیں

آئل 1/4 کپ

3/4 کپ یخنی۔۔۔ جو چکن آپ نے بوٹیاں بنا کے رکھا ہے اس کی بچی ہوئی ہڈیوں سے یخنی بنا لیں

سپاگھیٹی یا نوڈلز۔۔ ایک پیکٹ

ترکیب:-

ایک کھلے برتن میں پانی ابلنے کےلئے رکھ دیں جب گرم ہونا شروع ہو اس میں ایک بڑا چمچ نمک ڈال دیں ابال آنے پر سپاگھیٹی یا نوڈلز شامل کر دیں اور ساتھ ہی ایک چھوٹا چمچ آئل کا ڈال دیں اس سے نوڈلز آپس میں چپکیں گے نہیں۔عام طور نوڈلز یا سپاگھیٹی کے پیکٹ پر بوائلنگ ٹائم لکھا ہوتا ہے جو عموما آٹھ منٹ ہو سکتا ہے جب ابل جائیں تو ایک چھلنی میں نکال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی گزار لیں تاکہ نوڈلز یا سپاگھیٹی کے گلنے کا عمل رک جائے

اب ایک برتن میں آئل ڈالیں تھوڑا سا گرم ہونے پر چکن کی بوٹیاں ڈال دیں جب تھوڑا سا کلر چینج ہو تو سبزیاں ڈال دیں اگر آپ ہری پیاز نہیں ڈالنا چاہتے تو نہ ڈالیں شملہ مرچ بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر شامل کر سکتے ہیں ہلکے ہاتھ سے ہلا تمام مصالحے شامل کر دیں اور یخنی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں

جب یخنی تقریبا خشک ہو جائے تو نوڈلز یا سپاگھیٹی ہاتھ سے اچھی طرح پھٹک کر شامل کر دیں اور گوشت، سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ مکس کرتے ہوئے فرائی کریں۔ فرائی ہونے کی پہچان یہ ہے کہ نوڈلز کے اوپر تھوڑی سی چمک آ جائے گی۔۔ گرما گرم پیش کریں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button