ٹوٹکے اور تراکیب

چکن کا اسپیشل پلاوء

چکن اسپیشل پلاوء کے لیے جو اشیاء درکار ہیں وہ یہ ہیں

چکن ایک کلو ٹکڑوں میں کٹا ہوا

چاول ایک کلو

گھی ایک پاوء

لہسن بارہ جوے

ایک چھوٹا ٹکڑا

پیاز دو عدد

گرم مصالحہ آدھی چھٹانک

نمک ایک چمچ یا حسب ذائقہ

خشک دھنیا ایک چمچ

سونف آدھا چمچ

دہی ایک کپ

ہری مرچ باریک کٹی چار عدد

ترکیب:-

چاولوں کو اچھی طرح دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں ایک کھلے منہ والے برتن میں چکن کے ٹکڑے، نمک، پانی، لہسن کے آدھے جوے،سونف، ادھا خشک دھنیا، آدھا گرم مصالحہ اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی تیار کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے نکال لیں اب دوسرے برتن میں گھی گرم کر کے پیار کو گولڈن کر لیں زیادہ نہ بھونیں کیونکہ چاولوں کا کلر پیاز کے کلر کے حساب سے آتا ہے اس باقی مصالحے ہری مرچ اور دہی ڈال کر گریوی تیار کر لیں اب اس میں یخنی ڈالیں اور ابال آنے پر چاول ڈال دیں جب یخنی تقریبا خشک ہو جائے تھوڑا تھوڑا پانی باقی ہو تو دم لگا دیں دس منٹ کا دم کافی ہوتا ہے لیکن یہ چاولوں کی قسم پر منحصر ہے۔ اب ڈھکن کھولیی اور ہلکے ہاتھ سے چاولوں کو ہلا لیں لیجیے مزیدار اور منفرد چکن پلاوء تیار ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button