مزاح کے رنگ

“ڈبل مسئلہ “

معروف سندھی ادیب امر جلیل نے اسلام آباد میں ایک بنگالی باورچی رکھا۔ وہ مہمانوں کے سامنے کہتا ” ذلیل صاحب چائے لاؤں؟”
ذلیل صاحب کچھ اور تو نہیں چاہیے؟

جلیل صاحب نے بارہا سمجھایا کہ میں جلیل ہوں، ذلیل نہیں لیکن باورچی وہی بلاتا

      کسی اور بنگالی نے اس کا حل بتایا کہ چونکہ بنگالی "ج" کی اواز "ز" نکالتے ہیں اور "ز" کو "ج" پڑھتے ہیں اس لئے آپ اسے اپنا نام جلیل کی بجائے Zaleel لکھ کر دیں وہ درست Pronounce کرے گا

 جب اسپیلنگ Z سے لکھ کر دی تو اب باورچی نام بلاتے وقت کچھ تھوڑا طنزیہ سا کہا کرتا، 

“جلیل صاحب چائے لاؤں؟”

  جلیل صاحب کہنے لگے "اب ڈبل مسئلہ ہوگیا ہے، پہلے وہ مجھے ذلیل کہتا تھا اور جلیل سمجھتا تھا لیکن اب وہ مجھے جلیل پکارتا ہے اور ذلیل سمجھتا ہے"

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button