شاعری

کسی کی چاہ میں۔۔۔۔

کسی کی چاہ میں ایسا بھی کیا سرشار ہو جانا
کہ اپنے راستے کی آپ ہی دیوار ہو جانا

بہانے ترک رسم و راہ کے خود ڈھونڈتے رہنا
کسی کو چاہنا اتنا کہ پھر بیزار ہو جانا

یہ کیا عادت ہے دکھڑے ہر کسی کے سامنے رونا
جسے ملنا ، لپٹ جانا ، گلے کا ہار ہو جانا

ہمارا ان دنوں یہ حال ہے شوقِ مسافت میں
کہ سب کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہو جانا

اعتبار ساجد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button