ہر چہرہ سفر کا ساتھی نہیں ہوتا اور ہر گفتگو دل کا بوجھ ہلکا نہیں کرتی۔ خدا کچھ لوگوں کو ہماری زندگی میں صرف اس لیے بھیجتا ہے تاکہ ہمیں یقین آ سکے کہ ہم اس بھیڑ میں اکیلے نہیں ہیں۔ وہ تمہاری خاموشی سن سکتے ہیں، تمہارے بن کہے لفظ پڑھ سکتے ہیں، کیونکہ ان کا وجود تمہارے ہی وجود کا ایک گمشدہ حصہ ہوتا ہے ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں سے اپنی مرضی سے ملتے ہیں، مگر سچ یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ تھامنے سے بہت پہلے ہماری روحیں ایک دوسرے کو قبول کر چکی ہوتی ہیں۔ یہ دنیا تو بس ایک اسٹیج ہے جہاں خدا ہمیں اس آئینے سے ملواتا ہے جو ہمارے اپنے اندر چھپا ہوتا ہے۔ جس سے تمہاری روح مل جائے، سمجھ لینا وہ تمہاری تاش کا آخری پتا ہے—وہ مل جائے تو انسان جیت جاتا ہے، وہ نہ ملے تو کائنات ادھوری رہتی ہے۔