شاعری

۔۔۔میں جو مہکا تو میری۔۔۔۔

‎میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے
‎سبز موسم میں مجھے زرد ہوا دی اس نے

‎پہلے ایک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
‎اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے

‎میری ناکام محبت مجھے واپس کر دی
‎یوں مرے ہاتھ، میری لاش تھما دی اس نے

‎جانتا تھا کے مجھے موت سکون بخشے گی
‎وہ ستمگر تھا سو جینے کی دعا دی اس نے

‎اس کے ہونے سے تھی سانسیں میری دگنی محسن
‎وہ جو بچھڑا تو میری عمر گھٹا دی اس نے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button