پتہ ہے کیا کرنا چاہیے؟؟؟
جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو صرف ہاتھ پکڑا کریں،
پورا بازو نہ کھینچا کریں۔
کوئی لاکھ کہے کہ
“آپ ہمیں اچھے لگتے ہیں”
شکریہ کہہ کر بات ختم کر دیں۔
اسکی بات کا دل پر اثر مت لیا کریں۔
لوگ آپ سے نہیں،
اس تجسس سے متاثر ہو جاتے ہیں،،
جو انھیں آپ کو کھوجنے کا ہوتا ہے___
وہ آپ کی ذات میں تب تک دلچسپی لیتے ہیں،
جب تک وہ آپ کو مکمل جان نہیں لیتے۔
سو اس لئے آپ خود کو کسی پر بھی آشکار مت کریں۔
راز بن کر رہیں، جب تک راز بن کر رہیں گے،
تب تک اہم رہیں گے___
جیسے ہی لوگ آپ کو مکمل جان لیں گے،
وہ آپ کی قیمت گھٹا دیں گے،
اپکی قدر کرنا چھوڑ دیں گے،
اور کسی نئی چیز کی کھوج میں نکل جائیں گے۔
یہ ہی سچ ہے۔ جو ہم لوگ قبول نہیں کر پاتے۔۔۔!ہمیں تو اپنی تعریف سننا اور اور خود کو بلند مقام پہ دیکھنا ہی پسند ہے