مزاح کے رنگ
انداز بیاں
چارلی چیپلن ہالی ووڈ کے وہ واحد ایکٹر تھے جس سے ملنے کی تمنا البرٹ آئن سٹائن کو بھی رہی۔ ۱۹۳۱ء کو دونوں کی ملاقات ہوئی تو آئن سٹائن نے کہا کہ
“آپ بولتے بالکل نہیں پھر بھی پوری دنیا آپ کو اچھی طرح سمجھ جاتی ہے اور آپ کی یہی وہ خوبی ہے جو مجھے بیحد پسند ہے”
چارلی کا جواب کچھ یوں تھا۔
“آپ کی عظمت مجھ سے کہیں زیادہ ہے اور وہ بھی اس لئے کہ مجھ سمیت ساری دنیا آپ کی معترف ہے حالانکہ آپ کی ایک بات بھی سمجھ میں نہیں آتی”😄