اولاد کےلئے بہترین دعا
دو دعائیں ماں باپ کو دل کھول کر مانگنی چاہیں
ایک یہ کہ ہماری اولاد کو قدر دان لوگ ملیں جو اُن کی محبت اُن کی صلاحیت اُن کی شخصیت اُن کی محنت اُن کی سیرت اور صورت کی قدر کرسکیں اور قدردانی کا حق ادا کرسکیں ۔ خصوصا بیٹیوں کے لئے بار بار کیونکہ ناقدرے ہیروں کو مٹی میں رول دیتے ہیں ۔
مستقبل کے اندیشے اور ماضی کی یادیں سوچ کر خود کو پریشان کرنے کے بجائے جو وقت میسر ہے وہ اپنی اولاد کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں کرنے میں کیوں نہ گزاریں ؟
بیٹوں کے والد بھی یہ دعا مانگیں کہ اُن کے بیٹے جن خاندانوں کی بنیاد ڈالیں وہاں وہ ایسے بہترین سربراہ خاندان بنیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اخلاق اور معاملات میں محبت اور حسن سلوک میں بہترین ہوں ۔
پھر ایک اور بہترین دعا کی طرف امی نے آج صبح توجہ دلائ کہ جب ہم چھوٹے تھے تو امی بہت دعامانگتیں تھیں کہ میرے بچے جہاں جائیں وہاں لوگ اُن سے محبت کرنے والے ، اُن کو سنبھالنے والے ، اُن کی قدر کرنے والے ، اُن کو سپورٹ کرنے والے اُن کے لئے آسانیاں کرنے والے بنیں اور واقعی دیس سے پردیس آگۓ ایک شہر سے دوسرے شہر اور تیسرے شاید اسی دعاکی برکت سے ہیرے جیسے لوگ ملے ورنہ انسان کس قابل۔ نہ کوی جان نہ پہچان لیکن ہزاروں میل دور سے کی گی دعانے اجنبی دیار میں کچھ لوگ سامنے لاکھڑے کیے جنہوں نے محبت سے گھر اور دل کھول دئیے ۔
ہمارے والدین کے زمانے میں اُن کو دعا پروٹیکشن شیلڈ لگتی کہ جس کے حصار میں بچے دنیا میں جہاں جائیں محفوظ رہیں اور ہمارے زمانے میں ہم دعاوں کے بجاے دوائیں اور سیفٹی اسٹیپس لیتے لیتے یہ بھول ہی گۓ ہیں کہ دعا ہماری اولاد کو ہر اُس موقعے پر بھی بچاسکتی ہے جہاں ہم نہ ہوں ۔
ایک اور دعا جو مجھے خود بہت پسند ہے وہ یہ کہ ہمارے بچوں کو نیک صحبت ملے ۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جتنی محنت ہم ماں باپ تربیت کے لئے کرتے ہیں زرا سی دیر کی صحبت دوست اُس سے ڈبل ٹرپل اثرات سامنے لاتی ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ بچے اپنے دوستوں کے دین پر چلتے ہیں تو کیوں نہ ہم دعاکریں کہ ہماری اولاد کو ایسی صحبت ملے جو اُنہیں صراط مستقیم پر ہاتھ پکڑ کے لے کر چلنے والی ہو اور جو قرآن کے نور سے اپنی زندگی کو پر نور کرنے والی صحبت ہو ۔ آمین
دعا
دعا
دعا
ہر انویسٹمنٹ سے زیادہ ضروری اور زیادہ موثر ۔۔
منقول