اقتباس
عشق
رومانی عشق ایسے معاشرے میں پنپ سکتا ہے جس میں مردوں اور عورتوں کو آزادانہ میل ملاپ کے مواقع نہ ملیں ۔
اِس تفریق سے دونوں ایک دوسرے کی ذات میں نامعلوم کشش محسوس کرتے ہیں ۔ مرد عورت کو کوئی آسمانی مخلوق سمجھنے لگتا ہے اور عورت مرد میں بطلِ جلیل کو تلاش کرتی ہے ، چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس معاشرے میں عورتیں اور مرد بلا تکلف ایک دوسرے سے ملتے ہیں اُن میں رومانی عشق کا کھوج نہیں ملتا ۔
رومانی عشق نے ایسے معاشرے میں جنم لیا جس میں عورتوں اور مردوں کے درمیان شرم و حجاب کی دیواریں حائل کر دی گئیں تھیں۔
زیر مطالعہ کتب سے اقتباس