فطرت انسانی

کسی نے جبران خلیل جبران سے پوچھا:
“انسانوں میں سب سے حیرت انگیز بات کیا ہے؟”
انہوں نے جواب دیا:
“انسان بچپن سے اکتا جاتے ہیں اور جلدی بڑے ہونے کی آرزو کرتے ہیں، پھر جب بڑے ہو جاتے ہیں تو دوبارا بچپن کی تمنا کرتے ہیں۔
اپنی صحت کی قربانی دے کر دولت کماتے ہیں، پھر اسی دولت کو صحت کی بحالی پر خرچ کرتے ہیں۔
مستقبل کی فکر میں حال کو نظرانداز کر دیتے ہیں، نتیجتاً نہ حال میں جیتے ہیں نہ ہی مستقبل میں۔
یوں زندگی بسر کرتے ہیں جیسے کبھی مرنا نہیں اور یوں مر جاتے ہیں جیسے کبھی جیا ہی نہیں۔”

جبران خلیل جبران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top