مزیدار پھولا پھولا آملیٹ بنانے کا طریقہ
انڈہ کھانا کس کو پسند نہیں۔۔اور پھر آج کل کے موسم میں اچھی صحت کےلئے انڈہ ضرور اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئیے انڈہ مختلف طریقوں سے بنا کر خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے کچھ لوگ ابلا ہوا انڈہ پسند کرتے ہیں اور کچھ کو مختلف اجزاء شامل کر کے آملیٹ کھانا پسند ہوتا ہے
آملیٹ بنانا بھی ایک فن ہے اگر یہ پھولا پھولا بنے تو دیکھنے میں بھی خوشنما لگتا ہے زیادہ تر آملیٹ جب بنایا جاتا ہے تو وہ دیکھنے میں فلفی اور نرم نہیں لگتا اس کےلئے ہم آپ کو ایک ٹوٹکہ بتائیں گے جس سے انڈے میں نمک مرچ اور تمام مصالحے بھی آسانی سے مکس ہو جائیں گے اور خوبصورت، فلفی آملیٹ بنے گا اس کےلئے ہمیں جو اجزاء چاہیی وہ یہ ہیں
انڈے۔۔دو عدد
سرخ مرچ پاؤڈر چوتھائی چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تین عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
ہلدی۔ایک چٹکی، یہ کلر کو خوبصورت کرے گی
دودھ۔۔تین چمچ
تیل۔۔دو ٹیبل سپون
سب سے پہلے انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں اب ایک پیالے میں نمک، مرچ، ہلدی ڈال دیں اس میں دودھ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں ایسا کرنے سے سرخ مرچ پاؤڈر کی جو گٹھلیاں سی بن جاتی ہیں وہ نہیں بنیں گی اور مصالحہ اچھے سے انڈے میں مکس ہو جائے گا اب اس میں پھینٹے ہوئے انڈے شامل کر دیں اور ساتھ ہی ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
پین میں آئل ڈالیں تھوڑا سا گرم ہونے پر اوپر انڈے کا آمیزہ پھیلا دیں اور تھوڑا سا پکنے دیں اگر فورا” پلٹیں گے تو ٹوٹ جائے گا اب دوسری طرف سے پلٹ کر چمچے سے ہلکا ہلکا دبائیں تا کہ کچا نہ رہ جائے گولڈن کلر آنے پر اتار لیں
لیجیے مزےدار پھولا پھولا آملیٹ تیار ہے