مشورہ

“مشورہ”

ھماری تمہاری محبت کی
کلینیکل موت ٫ واقع ھو چکی ھے

نہ جانے
معذرتوں اور عُذر خَواھیوں کا مصنُوعی تنّفس
اِسے کب تک زندہ رکھے گا۔

بہتر یہی ھے
کہ ھم منافقت کے اِس پَلگ کو ٫ اُتار پھینکیں
اور ایک خُوب صُورت جذبے کو
باوقار موت مَرنے دیں

“پروین شاکر”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top