جلدی نہ کر ، حَواس نہ کھو ، بے اَدب نہ بن
تَھم تَھم کے ، سانس لے کے ، سَہاروں کے ساتھ پی
انسانیت کا ظرف ، کُشادہ ھے بے حساب
سب رِند صَالحین ھیں ، سَاروں کے ساتھ پی
محدود نہ کر ، مُشربِ رِندی کو اے عدم
غیروں کے ساتھ پی ، کبھی یاروں کے ساتھ پی
“عبدالحمّید عدم”