کچھ دلچسپ قوانین
نیوٹن کے وہ قوانین جو نیوٹن کسی وجہ سے لکھنا بھول گیا ۔
1۔ انتظاری قطاروں کا قانون :
اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ انتظاری قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ*کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی ہے۔
2۔ مکینکی قانون :
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپکے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں تو آپکی ناک پر کھجلی ہونا شروع ہوجاتی ہے
3۔ ٹیلیفون کا قانون :
جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ملتا ہے تو کبھی مصروف نہیں ملتا ۔
4۔ ورکشاپ کا قانون :
اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں*ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی
5۔ دفتری قانون :
اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو ” ٹائر پنکچر ” ہوجانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کریں تو اگلے دو سے تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہوتا ہے
6۔ باتھ روم کا قانون :
جب آپ ٹائیلٹ میں ہوں یا نہانے کے دوران صابن لگا چکے ہوں تو بیٹھک میں ٹیلیفون بجنا شروع ہوجاتا ہے
7۔ خفیہ ملاقاتی قانون :
جب آپ کسی خفیہ ملاقات میں ہیں*تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپکو دیکھ لیتا ہے۔
8۔ سینما قانون :
راہداری سے دور نشستوں کی بکنگ والے افراد ہمیشہ دیر سے ہال میں پہنچتے ہیں اور پھر راہداری سے قریب بیٹھے افراد کی ٹانگوں*کو مسلتے ہوئے اپنی نشست پر پہنچتے ہیں
9۔ کافی/چائے کا قانون :
دوران کام اگر آپکا دل گرم گرم چائے یا کافی کو چاہ رہا ہے اور گرم گرم کافی /چائے آپکی ٹیبل پرپڑی ہو تو آپکا باس عین اسی وقت آپکو بلائے گا یا ٹیلفون کرے گا تا وقتی کہ کافی / چائے ٹھنڈی ہوجائے۔
10۔ امتحانی قانون :
دیانتداری اور محنت سے حل کیے گئے سوال کے نمبر ہمیشہ نقل شدہ جواب سے کم آتے ہیں۔