مضامین

آپ کی شخصیت کے بارے میں سب سے پہلے لوگ کیا دیکھتے ہیں؟

اپنی روزمرہ کی زندگی میں انسان کئ لوگوں سے میل ملاقات کرتا ہے کبھی کہیں کسی محفل میں جانا ہو جاتا ہے کبھی کسی ادارے میں، کبھی دوستوں رشتہ داروں سے ملنا تو کبھی اپنی جاب یا کاروبار کے سلسلے میں ، الغرض زندگی کے یہ تمام سلسلے اور معاملات چلتے رہتے ہیں
انسان کی یہ فطرت ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں متجسس ہوتا ہے کسی کے بارے میں جاننا اور رائے دینا ایک عام معاشرتی رویہ ہے غور طلب اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آخر وہ کون سی خوبی یا وہ کون سا انداز، کون سی ایسی بات ہے جو پہلی ملاقات میں ہم یا ہمارے اندر کوئی دوسرا نوٹ کرتا ہے؟تو جانئے
سب سے پہلے آپ کی شخصیت میں جس چیز کا جائزہ لیا جاتا ہے وہ آپ کا لباس ہے اگر آپ نے اچھا اور صاف ستھرا لباس پہنا ہو گا تو یقینا آپ ملنے والے پہ اچھا تاثر چھوڑیں گے ضروری نہیں کہ لباس مہنگا اور جدید تراش خراش کا ہو لیکن اگر صاف ستھرا ہو تو آپ سے ملنے والے کو خوشی ہو گی
پھر جو چیز دوسروں کو آپ کی طرف مائل کرے گی وہ آپ کا طرز گفتگو یا انداز گفتگو ہے اگر آپ ٹہر ٹہر کر دھیمی آواز میں شائستگی سے بات کریں گے تو سننے والا آپ کی بات توجہ اور دلچسپی سے سنے گا لیکن اگر آپ مسلسل بول رہے ہوں دوسروں کو بولنے کا موقع ہی نہ دیں تو لوگ بہت جلد بے زار ہو جائیں گے بے تکی اور فضول قسم کی گفتگو سے بہتر ہے کہ مدلل بات کریں اور اپنی باری کا انتظار کر کے دوسرے کو بولنے کا موقع دیتے ہوئے آپ کی بات کو غور سے سنا بھی جائے گا اور اہمیت بھی دی جائے گی
اگر آپ کسی محفل میں، کسی شادی بیاہ کی تقریب میں ہیں تو وہاں رکھ رکھاو کا خیال ضروری ہے عموما لوگ ایسے موقعوں پر مل کر ایک دوسرے سے معاشرتی روابط قائم کرتے ہیں وہاں متانت اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں ورنہ جیسے کھانا وغیرہ سرو ہوتے ہی لوگ جو ہلڑ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھکم پیل کرتے ہوئے دوسروں سے آگے نکل کر اپنی پلیٹ بھرنے کے چکر میں رہتے ہیں وہ انتہائی نا خوشگوار تاثر چھوڑنے ہیں
اب ذرا شخصیت پہ آ جائیں کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو کوئی پہلی ملاقات میں آپ کی شخصیت میں نوٹ کرے گا
دانت، ،،جی ہاں، آپ کو حیرت نہیں ہونی چاہیے دانت آپ کی شخصیت میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں لہذا اپنے دانتوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں
ناخن بھی آپ سے بات کرنے والے کی توجہ کا مرکز ہو سکتے ہیں ان کی تراش خراش پر خصوصی دھیان ضروری ہے ایسے ہی آپ کے بال سلیقے سے بنےہوئے ہوں تو خوشگوار تاثر دیں گے
پھر آپ کا ہنسنے کا انداز بھی شخصی جائزے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے منہ پھاڑ کر اونچا اونچا ہنسنا کبھی بھی آپ کی شخصیت میں دلچسپی کا باعث نہیں بنے گا
یہ تو تھا ایک عام تجربہ یا مشاہدہ جس کی مدد سے آپ روز مرہ کی زندگی میں لوگوں سے ملتے ہوئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button