یوں بھی۔۔۔۔۔۔۔

ایسے جینے میں بھی ایک الگ مزہ ھے
جب آپ لوگوں کو وضاحتیں دینا چھوڑ کر اُنہیں انکی خوش فہمیوں میں جینے دیتے ہیں جب آپ ان سے خفا ہونا چھوڑ دیتے ہیں انکو منانا چھوڑ دیتے ہیں ان کو نظر انداز کرنا سیکھ جاتے ہیں ٹھیک ویسے ہی جیسے وہ آپکو نظر انداز کرتے ہیں جب آپ ان انسانوں کی طلب سے آزاد ہو جاتے ہیں جنکی توجہ پانے کی خاطر کسی وقت میں آپ لمحہ لمحہ ترستے رہے ہوں
اور اکثر ایسا ہوتا کہ جس سکون کی تلاش میں ہم لوگوں کی طلب اور چاہ میں مارے مارے پھر رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں ان سے ٹھکرائے جانے کے بعد اپنی ذات میں ہی نصیب ہو جاتا ھے اور خود سے یاری کا نشہ ایسا ھے جو ایک بار سر چڑھ جائے تو پھر کبھی نہیں اترتا 🖤

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top