شیخ صاحب کاروبار کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے، انہوں اپنی بیگم کو خوش کرنے کے لئے 25 گلاب کے پھول آرڈر کئے۔
پھولوں کے ساتھ شیخ صاحب نے ایک کارڈ لکھا، ڈیئر میں تمہارے لئے اتنے گلاب کے پھول بھیج رہا ہوں جتنے سال کی تم دکھتی ہو۔
ادھر پھول والے کے ہاں آفر چل رہی تھی
ایک پہ ایک گلاب فری۔
آج تک شیخ صاحب کو سمجھ نہیں آیا کہ بیوی کس بات پہ ناراض ہو کے میکے بیٹھی ہوئی ہے۔