آپ یونہی اگر۔۔۔۔۔

آپ یوں ہی اگر ہم سے ملتے رہے
دیکھیے ایک دن پیار ہو جائے گا
ایسی باتیں نہ کر او حسیں جادوگر
میرا دل تیری آنکھوں میں کھو جائے گا

پیچھے پیچھے مرے آپ آتی ہیں کیوں
میری راہوں میں آنکھیں بچھاتی ہیں کیوں
آپ آتی ہیں کیوں
کیا کہوں آپ سے یہ بھی اک راز ہے
ایک دن اس کا اظہار ہو جائے گا

میں محبت کی راہوں سے انجان ہوں
کیا کہوں کیا کروں میں پریشان ہوں
میں پریشان ہوں
آپ کی یہ پریشانیاں دیکھ کر
میرا دل بھی پریشان ہو جائے گا

کیسی جادوگری کی ارے جادوگر
تیرے چہرے سے ہٹتی نہیں یہ نظر
ہائے مری یہ نظر
ایسی نظروں سے دیکھا اگر آپ نے
شرم سے رنگ گلنار ہو جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top