جھوم کے جب رندوں نے۔۔۔۔

‏جھوم کے جب رندوں نے پلا دی
شیخ نے چپکے چپکے دعا دی

ایک کمی تھی تاج محل میں
ہم نے تری تصویر لگا دی

تیری گلی میں سجدے کر کے
ہم نے عبادت گاہ بنا دی

آپ نے جھوٹا وعدہ کر کے
آج ہماری عمر بڑھا دی

ہائے یہ اُن کا طرزِ محبّت
آنکھ سے بس اک بوند گرا دی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top