جب تیری آنکھیں مسکراتی ہیں۔۔۔

‏جب ترے نین مسکراتے ہیں
زیست کے رنج بھول جاتے ہیں

کیوں شکن ڈالتے ہو ماتھے پر
بھول کر آ گئے ہیں جاتے ہیں

کشتیاں یوں بھی ڈوب جاتی ہیں
ناخدا کس لیے ڈراتے ہیں

اک حسیں آنکھ کے اشارے پر
قافلے راہ بھول جاتے ہیں

عبد الحمید عدم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top